پی بی سی سی آئندہ ماہ امپائرز کے تربیتی کیمپ کا انعقاد کرے گی‘ ملک بھر سے 16 امپائرز مدعو

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی ) آئندہ ماہ امپائرز کے تربیتی کیمپ کا انعقاد کرے گی جس میں ملک بھر سے 16 امپائرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پی بی سی سی 3 سے 7 ستمبر تک لاہور میں امپائرز کا تربیتی کیمپ کا انعقاد کرے گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk