پی ایچ ایف سیکرٹری شہباز سینیئر فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب ہو گئے

کراچی۔ 3 نومبر (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری شہباز احمد سینیئر فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب ہو گئے۔ ہفتہ کو یہاں جاری کرہ تفصیلات کے مطابق بھارت میں فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی کا سالانہ کانگریس اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایگزیکٹو بورڈ کی سیٹ کے لئے پاکستان کے شہباز سینئر کو 63 ووٹ ملے، شہباز سینیئر کو ایگزیکٹو بورڈ رکن بننے کے لئے 57 ووٹ درکار تھے۔ 1994 ءورلڈ کپ وننگ ٹیم کے کپتان شہباز احمد سینئر 1994 ءاور 1990 ءورلڈکپ میں پلئیر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk