پشاور۔ 18 جولائی (اے پی پی)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل چیلنج فٹ بال کپ (آج) جمعہ سے طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر کے پرنسپل سٹاف آفیسر سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل چیلنج فٹ بال کپ میں ملک بھر سے 16 مختلف ٹیمیں شرکت کریںگی۔ پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس پی، خان ریسرچ لیبارٹری (کے آر ایل)، پاکستان ریلوے، سوئی سدرن گیس، نیشنل بینک آف پاکستان، ایشیا شوگر ملز، پی ٹی وی، پی سی اے اے، پاکستان واپڈا، پی ایف ایف ٹائیگرز، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پاکستان پولیس اور کراچی یونائیٹڈ شامل ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here