پی ایس ایل نے فرنچائزر کے ساتھ وابستہ کھلاڑےوں کی کیٹیگریز کا اعلان کردیا

لاہور۔29 ستمبر(اے پی پی )پی ایس ایل ( پاکستان سپر لیگ ) نے فرنچائزر کے ساتھ وابستہ کرکٹرز کی کیٹیگریز کا اعلان کردیا ، احمد شہزاد کو ان کی عبوری معطلی کی وجہ سے پلیئرز کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ ہر فرنچائز کا اسکواڈ 16کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا جن میں تین پلاٹینم ،تین ڈائمنڈ ،تین گولڈ ،پانچ سلور اور دو ایمرجنگ پلےئرز شامل ہوں گے ۔

Reference: http://urdu.app.com.pk