پی ایس ایف کا پینانگ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ اور بورنیو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کےلئے 6 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد ۔04 جون (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن(پی ایس ایف) نے پینانگ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ اور بورنیو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کے لئے 6 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ پیر کو پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق فیڈریشن نے دونوں ایونٹس کےلئے6 جونیئر کھلاڑیوں انتخاب کیا ہے جن میں انڈر13 میں یاسین خٹک، انڈر 15 میں محمد حمزہ، انڈر 15 محمد عماد، انڈر 15میں نور زمان، انڈر 17 میں حماد خان اور انڈر 19 میں ذیشان زیب شامل ہیں۔ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ٹرائلزپہلے سے لئے تھے اور ایونٹس کےلئے کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے تھے تاہم دونوں ایونٹس کےلئے باضابطہ طور پر قومی کھلاڑی کا اعلان پیر کو کیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk