پی او اے کے زیر اہتمام آئی او سی اولمپک سالیڈیریٹی سیمینار شروع

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سپورٹس میڈیسن اور کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچاﺅ کے حوالے سے دو روزہ آئی او سی اولمپک سالیڈیرٹی سیمیناز اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں شروع ہوگیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفیٹننٹ جنرل(ر) عارف حسن نے سیمینار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز منصور احمد ڈاکٹر وقار احمد، محمد اعظم ڈار ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری کے علاوہ مختلف سپورٹس تنظیموں کے عہدیدار، کوچز اور کھلاڑیوں کی کیثر تعداد بھی موجود تھی

Reference: http://urdu.app.com.pk