پیٹ کمنز کی تباہ کن باﺅلنگ، آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 40 رنز سے ہرا دیا

برسبین۔ 26 جنوری (اے پی پی) پیٹ کمنز کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 40 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، سری لنکن ٹیم دونوں اننگز کھیل کر بھی کینگروز کی پہلی اننگز 323 رنز کا سکور برابر نہ کر سکی، آئی لینڈرز دوسری اننگز میں 139 رنز پر ڈھیر ہو گئی، 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، کمنز نے میچ میں عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں 10 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk