پینانگ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ اور بورنیو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان 4 جون کو کیا جائیگا

اسلام آباد ۔یکم جون (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن پینانگ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ اور بورنیو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان 4 جون کو کرے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق فیڈریشن نے دونوں ایونٹس کےلئے جونیئر کھلاڑیوں کے ٹرائلز پہلے سے لئے تھے اور ایونٹس کےلئے کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں تاہم ان کا باضابطہ اعلان 4 جون تک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ایونٹس 20 جون سے یکم جولائی تک ملائیشیا میں کھیلے جائیں گے جس میں 8 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیںگے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk