پہلی ٹور دی خنجراب سائیکل ریس 11 سے 14 مئی تک گلگت بلتستان میں ہوگی

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پہلی ٹور دی خنجراب سائیکل ریس 11 سے 14 مئی تک گلگت بلتستان میں ہوگی۔ کمشنر گلگت ڈویژن اور چیف آرگنائزر ٹور دی خنجراب عثمان احمد کے مطابق حکومت گلگت بلتستان نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کا انعقاد آئندہ ماہ کرے گی۔ اس ایونٹ میں قومی سطح کے کھلاڑی اور بین الاقوامی شرکت کریں گے جن میں تین مختلف ممالک افغانستان، برطانیہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ایونٹ میں شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk