گال ۔ 15 اگست (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 249 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، روز ٹیلر 86 رنز بنا کر نمایاں رہے، دانن جایا نے 5 اور لکمل نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں سری لنکن ٹیم نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 227 رنز بنا لئے تھے اور اسے کیویز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 22 رنز درکار ہیں، 161 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد نیروشن ڈکویلا اور سرنگا لکمل حریف باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے، ڈکویلا 39 اور لکمل 28 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، کوسل مینڈس 53 اور میتھیوز 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، اعجاز پٹیل نے 5 وکٹیں لیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply