برمنگھم ۔ 4 اگست (اے پی پی)آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ایشز ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، آسٹریلوی ٹیم نے 487 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے میزبان ٹیم کو کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 398 رنز کا ہدف دیا ہے، سٹیون سمتھ اور میتھیو ویڈ نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب درگت بنائی اور سنچریاں بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، سٹوکس نے 3 وکٹیں لیں۔ انگلش ٹیم نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان 13 رنز بنا لئے تھے، میزبان ٹیم کو کامیابی کیلئے مزید 385 رنز اور کینگروز کو 10 وکٹیں درکار ہیں، روری برنز 7 اور جیسن روئے 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ اتوار کو برمنگھم ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلوی ٹیم نے 124 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو سٹیون سمتھ 46 اور ٹریوس ہیڈ 21 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 130 قیمتی رنز جوڑ کر نہ صرف حریف ٹیم کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کیا بلکہ ٹیم کو 115 رنز کی برتری بھی دلا دی، 205 کے مجموعی سکور پر سٹوکس نے ہیڈ کو آﺅٹ کر کے پارٹنرشپ توڑ دی

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here