پنجاب کے حمزہ الیاس نے پہلی انڈر۔16 قومی سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) پنجاب کے حمزہ الیاس نے پہلی انڈر۔16 قومی سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں خیبر پختونخوا کے کامران البرٹ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 فریم سے ہرا دیا۔ حمزہ الیاس نے ورلڈ جونیئر انڈر۔16 سنوکر چیمپین شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ورلڈ جونیئر انڈر۔16 سنوکر چیمپین شپ رواں سال اکتوبر میں روس میں کھیلی جائے گی۔

Reference: http://urdu.app.com.pk