پنجاب نے رمضان روک بال ٹورنامنٹ جیت لیا

راولپنڈی۔ 3 جون (اے پی پی) پنجاب نے چوتھا عبدالرزاق آرائےں رمضان المبارک روک بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں غازی سپورٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد2-1 سے ہرایا۔ تفصیلات کے مطابق منی سپورٹس کمپلیکس میں کھےلے گئے فائنل میں پنجاب کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھےل پیش کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے فتح سمیٹی۔ امان اللہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں پولیس نے گارڈن فائٹرز کو 2-1 سے مات دے کر برانز میڈل حاصل کیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk