پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے دیسی گھی کے نتائج‘ تین معروف برانڈز کے دیسی گھی دیسی ثابت نہ ہو سکے، نام سامنے آگئے

لاہور(آئی این پی) دیسی گھی کھانے والے ہوجائیں ہوشیار، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے دیسی گھی کے نتائج‘ تین معروف برانڈز کے دیسی گھی دیسی ثابت نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دیسی گھی بیچنے والی 30 کمپنیوں کی پراڈکٹس کے نمونے دسمبر میں پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کو بھجوائے گئے تھے، ٹیسٹ کی گئی 16 پراڈکٹس میں سے 3 فیل ہوگئی ہیں، تجزیے میں فیل ہونے والی دیسی گھی پراڈکٹس میں حلیب ، اچھا اور حنین شامل ہیں پی سی ایس آئی آر لیبارٹری نے دیسی گھی کے تجزیے کے نتائج فوڈ اتھارٹی کو بھجوا دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نتائج موصول ہوتے ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی فیل ہونے والی کمپنوں کی گھی کی فروخت پر پابندی عائد کردے گی۔

The post پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے دیسی گھی کے نتائج‘ تین معروف برانڈز کے دیسی گھی دیسی ثابت نہ ہو سکے، نام سامنے آگئے appeared first on JavedCh.Com.

Reference: http://javedch.com/healthنوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین صحت کے با رے ميں کسی بھی مضمون کے حوالے سے اپنے ڈاکٹر سےلازمي مشورہ لیں۔