پنجاب حکومت بھی انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے لگی ،اڑھائی ہزار مریضوں کو غیر معیاری انجکشن لگا دئیے گئے ،ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات

لیہ(سی پی پی)حکومت پنجاب بھی انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے لگی، پنجاب حکومت کے میڈیکل ڈپو سے سپلائی کیا جانیوالا درد سے نجات کا انجکشن غیر معیاری نکلا۔نجی ٹی وی کے مطابق لیہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں درد ختم کرنے والا انجیکشن غیر معیاری نکلا، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں یہ چشم کشا انکشاف کیا گیا ہے کہ جانچ کے لئے بھیجا گیا آسٹینک انجکشن غیر معیاری تھا جبکہ ہسپتال انتظامیہ بے خوف وخطر،

ڈھائی ہزار سے زائد مریضوں کو انجیکشن لگا چکی ہے۔انجکشن ہسپتال کی فارمیسی منیجر زرمینہ یاسمین نے محکمانہ ایس او پی کے برخلاف جاری کیے، بچ جانیوالے 15 ہزار سے زائد انجکشنز کا سٹاک سیل کر دیا گیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیبارٹری رپورٹ سے قبل ادویات جاری کرنا ایس او پی کی خلاف ورزی ہے۔ ادھر ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر مزمل خان نے چپ سادھ کر معاملہ مزید الجھا دیا ہے۔

The post پنجاب حکومت بھی انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے لگی ،اڑھائی ہزار مریضوں کو غیر معیاری انجکشن لگا دئیے گئے ،ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات appeared first on JavedCh.Com.

Reference: http://javedch.com/healthنوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین صحت کے با رے ميں کسی بھی مضمون کے حوالے سے اپنے ڈاکٹر سےلازمي مشورہ لیں۔