پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے) نے رواں سال پاکستان کو 7 بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی دے دی

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے) نے رواں سال پاکستان کو 7 بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی دی ہے۔ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کےلئے پشاور میں رمضان تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے گا۔ منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ایس اے نے رواں سال 5 ہزار ڈالر سے لے کر 70ہزار ڈالر کے 7 ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو دی ہے

Reference: http://urdu.app.com.pk