کراچی ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن قومی ٹیم کے ابتدائی (اوپنر)بلے بازوں نے دوسری اننگ میں پراعتماد آغازکیا ‘ قومی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن ختم ہونے پر بغیر کوئی وکٹ گنوائے 57 رنز بنا لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جاری ہے ‘ اس سلسلے میں سیریز کا دوسرا میچ کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا میچ نا موافق موسم کے باعث بغیر کسی نتیجے کے اپنے اختتام کو پہنچا تھا تاہم کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں سیریز کا دوسرا میچ جاری ہے ‘دوسرے روز مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں271رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،پاکستان نے دن کے اختتام پر دوسری اننگز میں بغیر وکٹ کھوئے57رنز بنا ئے ہیں۔پاکستان کی پہلی اننگز میں 191رنز کے جواب میںکل ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے3وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا،ایمبلڈیا کو عباس نے13رنز پر پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اینجلو میتھیوز13رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے ، ڈی سلوا اور چندیمل نے چھٹی وکٹ کے لیے 67رنز کا اضافہ کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو استحکام دیا جسکے بعد ڈی سلوا 32رنز بنا کر شاہین آفریدی کا تیسرا شکا ر بنے، 184 کے مجموعی سکور پر ڈیکویلا بھی ہمت ہار بیٹھے اور 21 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پرکا نشانہ بن کر واپس لوٹ گئے ۔سری لنکا کے آٹھویں آﺅٹ ہونےوالے کھلاڑی دنیش چندیمل ہیں جنہوں نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے سب سے زیادہ 74 رنز بنائے اور حارث سہیل کی گیند پر شان مسعود نے ان کا کیچ لیا،دلرووان پریرا 48رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور کمارا کو پویلین بھیج کر پاکستانی فاسٹ باﺅلرنے اپنی5ویں وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل جمعرات کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 191 پر آﺅٹ ہو ئی۔اسد شفیق اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں سکور کیں، سری لنکا کے لاہیرو کمارا اور لیستھ ایمبل دینیا نے 4,4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے شان مسعود اور اظہر عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود محض 5رنز بنا کر اعتماد گنواتے ہوئے پویلین لوٹ گئے،کپتان اظہر علی بھی دوسری ہی گیند پر ہی آﺅٹ ہوئے ۔عابد علی 38 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ بابر اعظم نے 60 رنز بنا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی، جبکہ اسد شفیق 63 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔محمد رضوان 4 اور یاسر شاہ بغیر کوئی اننگ میں رنز اضافہ کئے واپس لوٹے ‘ اظہر علی سمیت تین کھلاڑی بغیر کوئی کھاتا کھولے آﺅٹ ہوئے۔اس سے قبل پاکستان کےلئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا جو ٹیم کیلئے زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوسکا اس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ 10 کے مجموعی سکور پر دو وکٹیں گر گئیں۔ شان مسعود 6 اور اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے فرنینڈو کی وکٹوں میں اضافہ کرگئے ۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 65 رنز کے مجموعے پر گری جب عابد علی 38 رنز بنا کر لہیرو کمارا کی گیند کا شکار ہوئے ۔بابر اعظم نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ایمبلدینیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں سٹمپ ہوئے۔ حارث سہیل بھی امبلدینیا کی گیندپر ایل بی ڈبلیو ہوئے، انہوں نے محض9 رنز بنائے علاوہ ازیں اوپر تلے پاکستان کو مزید 2 وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا، محمد رضوان4 اور یاسر شاہ بغیر کھاتا کھولے بلے بازی فرائض اٹھانے میں نا کام ٹھہرے ۔محمد عباس کا بھی یہی حال ہوا اور وہ بھی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کےلئے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، میڈیم فاسٹ باﺅلرعثمان شنواری کی جگہ لیگ سپنر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فواد عالم ایک بار پھر ٹیم میں جگہ بنانے کے محض خواب ہی دیکھ رہے ہیں۔ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا راولپنڈی میں ہونےوالا پہلا میچ ناموافق موسم یعنی بارش کی نذر ہوا تھا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here