پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاہدے کو توڑنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف کئے گئے پی سی بی کے کیس کی سماعت یکم اکتوبر سے دبئی میں ہوگی

لاہور۔24 ستمبر(اے پی پی ) پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاہدے کو توڑنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف کئے گئے پی سی بی کے کیس کی تین روزہ سماعت یکم اکتوبر سے تین اکتوبر تک آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی میں ہوگی۔ کیس میں پی سی بی کی نمائندگی خواجہ احمد حسین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان، الیگزینڈر وز پانیاڈز آف کلفورڈ چانس لندن، ان کے وکلائ، ایل ایم اے ابراہیم حسین کے وکلاءاور پی سی بی جی ایم لیگل سلمان نصیر کریںگے۔ کیس کی سماعت مائیکل بیلوف کیو سی، چیئر پرسن جان پولسن اور اینا بیلے بینٹ کریں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk