راولپنڈی ۔ 8 فروری (اے پی پی) پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ میں دیکھنے کے لئے شائقین کی کثیر تعداد نے پنڈی سٹیڈیم کا رخ کیا۔ پاک بنگلہ دیش کی ٹیم کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے جس میں پہلے روز کی نسبت دوسرے شائقین کی کثیر تعداد نے میچ دیکھا اور پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے حق میں نعرے لگائے، شائقین میں بلال اعظم، اسد تنویر، احسن احمد اور دیگر شائقین نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا دن ہے اور پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ کے تیسرے دن فری داخلے کا اعلان کیاجائے تاکہ شائقین کی زیادہ سے زیادہ تعداد سے سٹیڈیم بھرے اور دنیا کو پاکستان کے بارے میں مثبت پیغام جائے کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے ایک پرامن ملک ہے اور اس کی عوام غیرملکی کھلاڑیوں سے بے پناہ محبت کرنے والی قوم ہے

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here