پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 30 ویں قومی خواتین ہاکی چیمپیئن شپ 26 نومبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد۔ 16 نومبر (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 30 ویں قومی خواتین ہاکی چیمپیئن شپ 26 نومبر سے نصیر بندہ سٹیڈیم میں شروع ہو گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل شہباز احمد سینئر کے مطابق چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں جس میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان ٹیموں میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیش کمیشن، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے دو، دو ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔ چیمپیئن شپ 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔ منیجرز میٹنگ 25 نومبر کو ہوگی جس میں چیمپیئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk