پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کیلئے قومی سنئیر ٹیم کے 38 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کردیا

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کیلئے قومی سنئیر ٹیم کے 38 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کردیا۔ پرو ہاکی لیگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم 2 فروری کو ارجنٹائن کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ لیگ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے 57 کھلاڑیوں کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم طلب کیا گیا تھا۔ جہاں 4 روز تک کھلاڑیوں نے پریکٹس اور پھر 3روزہ ٹرائیلز کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر سعید خان نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk