پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز میں قومی ٹیم کو ایک ہفتہ قبل بھجوانے کےلئے حکومت سے مدد مانگ لی

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز میں قومی ٹیم کو ایک ہفتہ قبل بھجوانے کےلئے حکومت سے مدد مانگ لی ہے، گذشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سنیئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو قومی ہاکی ٹیم کے دستہ کو 10 اگست کو ایشین گیمز میں شرکت کےلئے جکارتہ انڈونیشیا بیجھنے کی درخواشت کی ہے تاکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی جکارتہ انڈونیشیا میں موسمی آب و ہوا کو کے مطابق پریکٹس میچز کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح بیجھنے سے قومی ٹیم کے میڈل حاصل کرنے کے اچھا موقعہ ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk