اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) پاکستان کے نورزمان ،محمد حمزہ خان اور محمد عماد نے برٹش جونیئر اوپن سکوائش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ہفتہ کو برطانیہ میں کھیلے گئے بوائز انڈر17 کے کوارٹر فائنل کے پاکستان کے نور زمان نے ملائیشیا کے امیش نراج چندران کو 7-12 ،11-4 ،11-8 اور11-7 سے شکست دی۔بوائز انڈر 15 کے مقابلوں میں پاکستان کے محمد عماد نے کینیڈا کے جوکولائن کو 11-5 ،11-4 اور12-10 سے شکست دی جبکہ محمد حمزہ خان نے ملائیشیا کے ہیرت دانیال کو 11-4 ،11-3 اور11-8 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ پاکستان کے عبداللہ نواز کو مصر کے کھلاڑی یوسف سلیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply