پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بطور وکٹ کیپر پانچویں نمبر پر کھیلنے کیلئے تیار ہوں، جونی بیئرسٹو

لندن۔ 19 مئی (اے پی پی) انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئرسٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز میں بطور وکٹ کیپر پانچویں نمبر پر کھیلنے کیلئے تیار ہوں، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 24 مئی سے شروع ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے چیف سلیکٹر ایڈ سمتھ نے مجھے پانچویں نمبر پر کھیلنے کا کہا ہے جو کہ میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے، میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے ہر چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہوں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk