واشنگٹن۔ 26 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کی طالبہ نے امریکہ میں منعقد ہونے والے ریسلنگ کے تین ایونٹس میں فتح اپنے نام کرلی۔ بدین سے تعلق رکھنے والی ندا جمالی ایک سال کے سکالر شپ پر ریاست کیلی فورنیا کے شہر یوبا میں مقیم ہیں۔ انہوں نے ریور ویلی اور ویٹ لینڈ میں منعقدہ ویٹ 11 کیٹیگری ریسلنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ندا نے 116 پاو¿نڈ ویٹ کیٹیگری کے مقابلوں میں تین طلائی تمغے حاصل کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here