پاکستان کی دونوں ٹیمیں ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں،

دوحہ ۔ 20ستمبر (اے پی پی) پاکستان کی دونوں ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنلز (کل) جمعہ کو کھیلے جائیں گے، پاکستان ٹیم ٹو کو بھارت ون جبکہ پاکستان ٹیم ون کو چین کا چیلنج درپیش ہو گا۔ قطر میں جاری چیمپئن شپ میں جمعرات کو کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں محمد آصف اور بابر مسیح پر مشتمل پاکستان ٹیم ون نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کو بیسٹ آف فائیو فریمز میں 3-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں محمد ماجد علی اور محمد بلال پر مشتمل پاکستان ٹیم ٹو نے ہانگ کانگ کو 3-2 فریمز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

Reference: http://urdu.app.com.pk