پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے،اپنی فیملی کے ہمراہ آیا ہوں ،سر ویوون رچرڈ

لاہور۔20 مارچ(اے پی پی ) پاکستان سپر لیگ تھری کے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے2 پلے آف میچز میں شرکت کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے ارکان کا لاہور پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔لاہور پہنچنے والوں میں پشاور زلمی کے،تمیم اقبال، ڈیرن سیمی،فلیچر ،ویسلز، لیام ڈاو¿سن، کرس جارڈن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائلی روسو، کراچی کنگز کے روی بوپارا، کرس گرین اور کولن انگرم وغیرہ شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمود اللہ سری لنکا سے پاکستان پہنچیں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑی 24 مارچ کو دبئی سے براہ راست کراچی پہنچیں گے

Reference: http://urdu.app.com.pk