پاکستان کو ساتویں ایشین ٹیم اور آٹھویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان آئندہ برس ساتویں ایشین ٹیم ایونٹ اور آٹھویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا، ایشین کنفڈریشن بلیئرڈ اینڈ سنوکر (اے سی بی ایس) نے اپنے سالانہ جنرل اجلاس میں پاکستان کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی منظوری دی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے)کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رواں ماہ ایران میں 34ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے دوران اے سی بی ایس کا سالانہ جنرل اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی ایس اے کے صدر منور حسین شیخ نے باضابطہ طور پر ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی کیلئے بڈ جمع کرائی تھی جسے اے سی بی ایس نے منظور کر لیا ہے

Reference: http://urdu.app.com.pk