پاکستان کو ایشیئن فٹ سال چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) ایشیئن فٹ سال چیمپئن شپ رواں سال دسمبر میں وفاقی دارالحکومت میں کھیلی جائے گی جس کی میزبان پاکستان کو مل گئی ہے۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر حاجی طارق محمود نے کی، اجلاس میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی کے علاوہ فیڈریشن کے ساتھ منسلک تمام ایسوسی ایشنز کے نمائندے شریک ہوئے جبکہ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن ابو احمد عاکف نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی،

Reference: http://urdu.app.com.pk