پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ءمیں شرکت کےلئے سرفراز احمد کی قیادت میں دبئی پہنچ گئی

دبئی ۔ 11ستمبر (اے پی پی) پاکستان ٹیم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ءمیں شرکت کےلئے سرفراز احمد کی قیادت میں دبئی پہنچ چکی ہے، امام الحق ویزہ میں تاخیر کی وجہ سے بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہونے میں تین دن باقی، ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو کوالیفائنگ ٹیم ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی

Reference: http://urdu.app.com.pk