پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی- 20 کپ (کل) سے ملتان میں شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی- 20 کپ (کل) پیر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم ، ملتان میں شروع ہوگا، جس میں ملک بھر آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور وائٹس، لاہور بلیو، پشاور، فاٹا، کراچی وائٹس اور ملتان شامل ہیں۔ ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنل 24 دسمبر کو اور فائنل 25 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk