پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم سپر ایٹ کا تیسرا مرحلہ 19 نومبر سے کراچی میں شروع ہوگا

اسلام آباد۔ 16 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم سپر ایٹ کا تیسرا مرحلہ 19 نومبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گروپ ون میں پاکستان واپڈا کا مقابلہ لاہور بلیو سے ہوگا جبکہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ گروپ ٹو میں سوئی سدرن گیس کمپنی اور کراچی وائٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ پشاور اور حبیب بینک کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ سپر ایٹ مرحلے میںآٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈ، لاہور بلیو، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، کے آر ایل ، سوئی سدرن گیس کمپنی ، کراچی وائٹس، پشاور اور حبیب بینک کی ٹیمیں شامل ہیں ایونٹ کا فائنل 4 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk