اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے 16 رکنی قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں موجود ایک روزہ قومی کرکٹ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کھلاڑیوں میں عابد علی، امام الحق اور محمد رضوان کی جگہ احمد شہزاد، عمر اکمل اور فہیم اشرف شامل کئے گئے ہیں۔ سرفراز احمد کو کپتان اور بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، محمد حسنین ،حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، شاداب خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں انجری کے باعث امام الحق کو ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل نہیں کیا گیا۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Post here