کراچی۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہونے والے پانچ روزہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان اظہر علی، شان مسعود، عابد علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ اسی طرح سری لنکا کی ٹیم میں کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشادہ فرنینڈو، کوثل مینڈس، انجیلو میتھیوز، دینش چندیمل، وکٹ کیپر نیروشن ڈیک ویلا، دھنن جیا ڈی سلوا، دلروان پریرا، ویشوا فرنینڈو، لاستھ ایمبول ڈینایا اور لاھیرو کمارا کو شامل کیا گیا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk

Leave a comment

Leave a Reply