پاکستان ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ (آج) فیصل آباد میں شروع ہو گا

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ (آج) بدھ سے اقبال سیٹڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور فیڈرل ایریا شامل ہیں،ہر ٹیم آپس میں چار، چار میچز کھیلیں گی اور ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل 6 مئی کو کھیلا جائے گا

Reference: http://urdu.app.com.pk