پاکستان نے سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز پانچویں میچ میں آسٹریلیا کو 45 رنز سے ہرا دیا

ہرارے ۔ 5 جولائی (اے پی پی) فخر زمان کی عمدہ بیٹنگ اور باﺅلرز کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت پاکستان نے سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کو 45 رنز سے ہرا دیا۔ فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین شکار کئے، پاکستانی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم 195 رنز ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بناسکی، سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ جمعرات کو کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بناکر کینگروز کو میچ میں کامیابی کے لئے 195 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، فخر زمان نے ڈٹ کر کینگروز باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور 73 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، اس دوران انہوں نے 42 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk