پاکستان نے ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) پاکستان جوڈو ٹیم نے ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ نیپال میں ہونی والی چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر دو گولڈ، تین سلور اور تین کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ اولمپیئن شاہ حسین شاہ اور قیصر خان نے سونے کے میڈل حاصل کئے۔ بابر حسین، مریم اور حمیرا عاشق نے چاندی جبکہ ندیم اکرم، محمد عباس اور بینش خان نے کانسی کے میڈل جیتے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk