پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کر دیا

بلاوایو۔ 22 جولائی (اے پی پی) امام الحق اور بابر اعظم کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 131 رنز سے ہرا کر سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کر دیا، گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، فخر زمان اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 168 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، فخر زمان 85 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، اس کے بعد امام الحق اور بابر اعظم نے شاندار سنچریاں سکور کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، امام الحق 110 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ بابر اعظم 106 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جواب میں زمبابوین ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 233 رنز بنا سکی، بابر اعظم میچ اور فخر زمان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk