پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا دیا

جوہانسبرگ۔ 27 جنوری (اے پی پی) عثمان، شاہین شاہ اور شاداب کی عمدہ بائولنگ کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی، جنوبی افریقن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 41 اوورز میں 164 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، 18 کے سکور پر ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان فاف ڈوپلیسی نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر مشکل وقت میں ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ میں 101 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا لیکن دونوں بلے باز یکے بعد دیگرے آئوٹ ہو گئے، اننگز کے 38ویں اوور میں عثمان شنواری نے 3 وکٹیں لیکر میچ کا نقشہ بدل دیا، عثمان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 32ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، فخر زمان اور امام الحق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز کا آغاز فراہم کر کے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، فخر کے آئوٹ ہونے کے بعد امام الحق اور بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلائی، امام الحق 71 رنز بنا کر نمایاں رہے،

Reference: http://urdu.app.com.pk