پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا دیا، گرین شرٹس کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

لارڈز۔27 مئی(اے پی پی ) پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 242 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس نے گرین شرٹس کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 64 رنز کا آسان ہدف دیا جو اس نے اپنی دوسری اننگز میں 12.4 اوورز میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، حارث سہیل 39 اور امام الحق 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، محمد عباس نے میچ میں 8 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk