پاکستان میں براڈ بینڈ کے صارفین کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) ملک میں براڈ بینڈ کی سہولیات سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد 50 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ نومبر 2017ءکے بعد انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں 24.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کے مجموعی صارفین میں سے 48 ملین صارفین موبائل فونز کے ذریعے انٹرنیٹ سے استفادہ کر رہے ہیں جو تھری اور فور جی سروسز استعمال کرتے ہیں۔ پی ٹی اے کے اعدادوشمار کے مطابق تھری اور فور جی کے صارفین کی شرح میں 23 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے

Reference: http://urdu.app.com.pk