پاکستان میں استعمال شدہ کاروں کی درآمدات میں 70 فیصد اضافہ

کراچی ۔ 26 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں درآمد میں 70 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ ادرارہ شماریات کے مطابق 2016ءکے مقابلے میں 2017ءمیں پاکستان میں استعمال شدہ درآمد کی جانے والی کاروں اور منی وینز کی تعداد میں تقریباً 70 فیصد تک اضافہ ہوا اور یہ تعداد 38 ہزار 676 سے بڑھ کر 65 ہزار 723 تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ اسپورٹ یوٹیلٹی گاڑیوں (ایس یو ویز) کی درآمد بھی 59 فیصد بڑھ کر 7ہزار758 یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ پک اپس اور وینز کی تعداد 9 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ہزار 154 یونٹس تک درآمد کی گئیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk