پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نامزدگی فارم جمع کروانے کا عمل (بدھ سے ) شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نامزدگی فارم جمع کروانے کا عمل بدھ سے شروع ہو گا۔ نامزدگی فارم دو روز تک صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن انتخابات 12 دسمبر کو سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوںگے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ریٹرننگ آفیسر الیکشن اور ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان محمد شعیب شاہین نے بتایاکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے اپنے نامزدگی فارم 5 اور 6 دسمبر کو صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک داخل کرواسکتے ہیں۔

Reference: http://urdu.app.com.pk