پاکستان سیونز رگبی ٹیم ایشین رگبی سیونز ٹرافی میں شرکت کیلئے کل سنگا پور روانہ ہوگی

لاہور۔یکم اگست(اے پی پی ) پاکستان سیونز رگبی ٹیم ایشین رگبی سیونز ٹرافی میں شرکت کیلئے کل تین اگست کو سنگا پور روانہ ہوگی،ٹیم کے تمام کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ سے ایشین گیمز سمیت دیگر ٹورنامنٹس کی تیاریوں کے لئے مدد ملے گی اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا موقع ملے گا ، ٹیم کے ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک، مینجر سید معظم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ ان کی خامیوں کو دور کیا جائے ، امید ہے کہ کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اچھی پرفارمنس دیں گے، ٹورنامنٹ میں کافی بڑی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

Reference: http://urdu.app.com.pk