پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سرکٹ ٹو مینز اینڈ ویمنز ٹورنامنٹ 26 جون سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔21 جون (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ایس این جی پی ایل پاکستان سرکٹ ٹو مینز اینڈ ویمنز ٹورنامنٹ 26 جون سے یکم جولائی تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق اسلام آباد میں حال ہی میں پاکستان سرکٹ ون ٹورنامنٹ کی کامیابی سے انعقاد کے بعد دوسرا ایونٹ ایس این جی پی ایل پاکستان سرکٹ ٹو مینز اینڈ ویمنز 26 جون سے یکم جولائی تک لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں خواتین کا ایونٹ 5 ہزار ڈالر جبکہ مردوں کا ایونٹ 10 ہزار ڈالر کا ہوگا ۔

Reference: http://urdu.app.com.pk