پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ میں پری کوارٹر فائنل مقابلے مکمل

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ میں پری کوارٹر فائنل مقابلے مکمل ہوگئے ہیں، مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں فرحان زمان، ظہیر شاہ، دانش اطلس، فرحان محبوب، طیب اسلم، عماد فرید، اسرار احمد اور عاصم نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، اسی طرح خواتین کے مقابلوں میں نورالنم اعجاز، زویا خالد، مقدس آشرف، مدینہ ظفر، فائزہ ظفر، رفعت خان، نورالہدی،اور آمنہ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، تفصیلا ت کے مظابق مردوں کے پری کوارٹر فائنل میں فرحان زمان نے عباس زیب کو 3-1 سے ، ظہیر شاہ نے عمیر زمان کو 3-1 سے ، دانش اطلس نے ذیشان خان کو 3-0 سے، فرحان محبوب نے سید علی بخاری کو 3-0 سے ، طیب اسلم نے منصور زمان کو 3-1 سے، عماد فرید نے خواخہ عادل کو 3-0 سے، اسرار احمد نے حارث اقبال کو 3-1 سے اور محمد عاصم نے شعیب حسن کو 3-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے

Reference: http://urdu.app.com.pk