پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ 8 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ 8 سے 13 مئی تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے بتایا کہ اس ایونٹ میں پاکستان کے مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری لانا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk