پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ کے پہلے روز 8 کھلاڑیوں نے دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ کے پہلے روز 8 کھلاڑیوں نے دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایونٹ کا دوسرا راﺅنڈ (آج) بدھ کو کھیلا جائے گا۔ منگل کو پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ راﺅنڈ منگل کو مصحف علی سکواش کمپلیکس میں شروع ہو گیا۔ پہلے روز 8 کھلاڑیوں نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk