پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے ملک میں ٹینس کی بہتری کےلئے رواں ماہ کے آخری ہفتہ ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے ملک میں ٹینس کی بہتری کےلئے رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد علوی کریں گے۔ اجلاس کے حوالے سے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایف کے نائب صدر قمر زمان نے بتایا کہ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت شاہد علوی کریںگے۔ اس موقع پر نائب صدر قمر زمان، جان شیر خان، تمام صوبوں کے ممبران اور فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس کے نمائندے شرکت کریں گے۔

Reference: http://urdu.app.com.pk