پاکستان سکوائش سرکٹ ون مین راﺅنڈ کا آغاز (آج) ہو گا، ظاہر شاہ، دانش اطلس، منصور زمان اور حارث اقبال نے کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے مین راﺅنڈ میں جگہ بنا لی

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے زیراہتمام جاری پاکستان سکوائش سرکٹ ون کا کوالیفاینگ راونڈ مکمل ہوگیا، ظاہر شاہ، دانش اطلس، منصور زمان اور حارث اقبال نے مین راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، مین راﺅنڈ کا آغاز (آج) جمعرات سے ہو گا۔ بدھ کو مصحف سکوائش کمپلیکس میں جاری کوالیفائنگ مرحلے کے دوسرے روز چار میچز کے فیصلے ہوئے، ظاہر شاہ نے بلال ذاکر کو 3-1 سیٹس سے شکست دے کر مین راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی، ایک اور میچ میں دانش اطلس نے نعمان خان با آسانی 3-0 سیٹس سے ہرا کر مین راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی، حارث اقبال بھی مین راﺅنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے

Reference: http://urdu.app.com.pk